وزیراعلی اور وزیر آبپاشی سندھ نے مسئلہ متعدد بار وفاق کے سامنے اٹھایا،صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ،صوبائی وزیر اطلاعات


کراچی (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ارسا 1991 کے پانی کے معاہدے کے مطابق سندھ کو پانی کا حصہ دینے میں ناکام رہا ہے۔ جس کے باعث  سندھ کے کسان پانی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے یہ مسئلہ متعدد بار وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا، لیکن صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پانی کے معاملے میں مداخلت کریں، تاکہ سندھ کو مناسب حصہ ملے ۔

ای پیپر دی نیشن