کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)گبول پارک نگران کمیٹی لے زیراہتمام آل کراچی شہید عبد الخالق( KPT) یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کیماڑی محمڈن نے باآسانی ینگ پنجگور کوتین،صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل کا ٹکٹ کنفرم کرالیا۔گبول پارک فٹبال اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں کیماڑی کی قدیم ٹیم کیماڑی محمڈن کے معد مقابل ینگ پنجگور کی ٹیم آئی جس میں کیماڑی محمڈن نے عمران کے دو اور اسد کے ایک گول کی بدولت میچ میں جیت اپنے نام کی۔ میچ سے قبل مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ان کے ہمراہ انٹرنیشنل فٹبالرظفراقبال، خالق احمد،مراد بخش بابل سمیت دیگر موجود تھے۔میچ کے ریفری اختر علی،اسسٹنٹ ریفریز حیدر علی،قیوم کوچ اور میچ کمشنر ماسٹرنذیر تھے۔