بھارت تحریک آزادی کے رہنماؤں وکارکنوں کو فوری رہا کرے:سردارمحمد طاہر ڈوگر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے رہنماؤں وکارکنوں کو فوری رہا کرے۔ حریت رہنما یاسین ملک مقبوضہ کشمیر کی نمایاں آواز ہیں۔ بھارتی حکومت کے یاسین ملک پر جھوٹے مقدمے کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کی عدلیہ سے انصاف کی توقع نہیں۔ ماضی کے تمام فیصلے اس کے گواہ ہیں۔کشمیر کے عوام کو کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑینگے۔

ای پیپر دی نیشن