بلوچستانی عوام نے عمران خان کو بلدیاتی انتخابات میں ٹھینگا دکھا دِیا: حسن مرتضیٰ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان دوسرے لانگ مارچ سے بھی راہِ فرار اختیار کر رہا ہے۔ پیدائشی بھگوڑا گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور میں چھپا بیٹھا ہے۔ گوگی کا وکیل اپنی کرپشن بچانے کیلئے خیبر پختونخواہ کے سرکاری وسائل کا ذاتی استعمال کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان نے مظلوموں کی نعشوں پر بھی اپنی دکانداری چمکانے سے دریغ نہ کیا۔ عمران نیازی نے جلسے میں جس مقتول کا پوسٹر لہرایا وہ تحریکِ انصاف کی حکومت میں قتل ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی عوام نے عمران خان کو بلدیاتی انتخابات میں ٹھینگا دکھا دِیا۔ پنجاب ضمنی انتخابات میں اور خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں تحریکِ انصاف کو مسترد کر چکا ہے۔ عمران خان بھاگنے کی تیاریوں میں ہے۔ ایک دن اچانک یہ قوم کو لندن میں ملے گا۔

  

ای پیپر دی نیشن