جوابی فائرنگ سے اسلحہ ،موٹرسائیکل چھوڑکر فرار،اقدام قتل،کارسرکارمیں مداخلت کے مقدمات درج کر لیے گئے

May 31, 2022


کوٹ ادو(خبرنگار) گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس پارٹی پر اشتہاریوں کی فائرنگ تفصیل کے مطابق پل مگسن پر رندگینگ دہشت کی علامت بنا ہوا ہے،گینگ کا سرغنہ کاشف عرف کاشی رند، یوسف عرف یوسی سانگھی،عابد عرف عابدی رند ،خلیل احمد عرف خلو رند اور اس کے دیگر اشتہاری ساتھی کئی تھانوں میں قتل اقدام قتل ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری ہیں، گزشتہ روز مخبری پر ایس ایچ او تھانہ صدر کوٹ ادوغلام محی الدین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مارا پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اشتہاریوں نے  فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے آدھاگھنٹہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد اشتہاری موقع  پر اسلحہ،موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف اقدام قتل،کار سرکار میں مداخلت کے 2 مقدمات درج کرکے اشتہاری گینگ کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔

مزیدخبریں