ریوڈی جنیرو (این این آئی) برازیل کے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ٹرمینل میں اشتہارات کے لیے لگائی اسکرینوں پراچانک فحش کلپس چلنے لگ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریو ڈی جنیرو کے سینٹوس ڈومونٹ ہوائی اڈے پر اپنی پروازوں کا انتظار کرنے والے مسافر اشتہاری اسکرینوں پر فحش ویڈیوز دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ خرابی برازیل کی فضائی سہولت کو ہیکنگ کا نشانہ بنانے کا نتیجہ بتائی جا رہی ہے۔ ہیک کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ مسافروں نے اسکرینوں پر پیش کیے گئے فحش کلپس کی تصویریں کھینچ لیں۔