کرونا: مثبت شرح 0.37 فیصد، 75 مریضوں کی حا لت تشویشناک

اسلام آباد (خبر نگار) قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں  12ہزار 866 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 48 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.37 فیصد رہی اور کوئی مریض کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔ جبکہ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 75مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔شنگھائی میں رہائشی علاقوں میں داخلے یا باہر جانے پر عائد پابندیوں میں نرمی، پبلک ٹرانسپورٹ خدمات دوبارہ شروع کرنے اور سڑکوں پر نجی کاروں کیلئے قوانین میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کووڈ 19 کی روک تھام اور کنٹرول کے شنگھائی میونسپل گروپ کے ایک بیان کے مطابق نئے قوانین بدھ سے لا گو ہوں گے۔
کرونا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...