ملتان (جنرل رپورٹر) متولی روضہ رسول مدینہ منورہ الشیخ نوری محمداحمد علی نے پاکستان آمد پر رائل ارچرڈ ملتان کے ایف بلاک میں مسجد الشیخ نوری کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر رائل آرچرڈ ملتان کے جنرل مینجر سیلز ، مارکیٹنگ اینڈ فنانس‘ ملک عبدالرؤف ،ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر (ر) نادرحسین‘ حاجی فیاض احمد اور دیگر مہمانان گرامی موجود تھے اس موقع پر الشیخ نوری محمد احمد علی نے حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ گروپ کے پراجیکٹس کی ترقی اور رائل آرچرڈ سمیت تمام منصوبوں کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی انہوں کہا کہ بلاشبہ رائل آرچرڈ ایک شاندار رہائشی منصوبہ ہے جہاں مکینوں کو زندگی کی تمام جدید ترین سہولیات میسر ہیں ، متولی روضہ رسولؐ کا مزید کہنا تھا کہ رائل آرچرڈ میں آکر بہت خوشی اور مسرت ہوئی انہوں نے رائل آرچرڈ کے جی ایم سیلز مارکیٹنگ اینڈ فنانس ملک عبدالرؤف اور دیگر سٹاف کی کامیابی درازی عمر اور صحت کے لئے بھی دعا کرائی ، قبل ازیں ملک عبدالرؤف نے متولی روضہ رسولؐ الشیخ نوری محمد احمد علی کو رائل آرچرڈ ہاؤسنگ منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔ ملک عبدالرؤف نے بتایا کہ رائل آرچرڈ نے بہت قلیل مدت میں اپنے ممبران سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ ملک عبدالروف نے مزید کہا کہ رائل آرچرڈ پاکستان کا سب سے پہلا شاندار منصوبہ ہے جہاں دنیا کی جدید ترین سمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔
متولی روضہ رسولؐ نے رائل آرچرڈ ملتان میں جامع مسجد کا افتتاح کر دیا
May 31, 2022