ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے نظامت ہائے عامہ برائے سلامتی اور تحقیقات کے نئے سربراہوں،نئے وزرا اور سعودی سفیروں کا تقرر کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹرنجم بن عبداللہ آل زید کو نیا نائب وزیرانصاف اور احمد بن عبدالعزیز بن ابراہیم العیسی کو نظامت عامہ برائے تحقیقات کا ڈائریکٹر جنرل مقررکیا گیا ہے۔فہدبن عبدالرحمن بن دحس آل جلاجل کو فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقررکیا گیا ۔خالد بن محمدبن عبدالرحمن السالم بطورچیئرمین شاہی کمیشن برائے جبیل اورینبع ہوں گے۔ان کا عہدہ وزیرکے برابر ہوگا۔بدربن عبدالمحسن بن عبداللہ بن حداد کووزراتی کونسل میں ماہرین کمیٹی کے چیئرمین کا معاون مقرر کیا گیاہے۔اس کے علاوہ شامل سلمان نے طارق بن عبدالعزیز بن عبدالرحمن الفارس کو وزراتی کونسل کے سیکرٹریٹ کا مشیرمقررکیا ہے۔ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبداللہ بن عبدالرحمن الکنہل اور حمود بن بدح الموریخی کو شاہی دیوان میں مشیر مقرر کیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے تحت وزیرمملکت برائے امورخارجہ عادل بن احمد الجبیرخصوصی ایلچی برائے ماحولیاتی امور ہوں گے۔
شاہ سلمان تقرر