میلسی (تحصیل رپورٹر)محبت میں ناکامی پر لڑکی نے نہرمیں چھلانگ لگا دی۔اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، اہل علاقہ نے بروقت نکال لیالڑکی نے ہوش آنے پر بتایا کہ وہ موضع سنڈھل کی بستی غریب آباد کی رہائشی ہے جسے رشید نامی شخص سے محبت ہوگئی تھی لیکن اس نے 2 روزقبل اس سے ناطہ توڑ لیا اور شادی سے انکار کر دیا دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کا فیصلہ کیا، پولیس نے خود کشی کی کوشش کے جرم پر لڑکی (ش) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔