ملتان(نمائندہ خصوصی )ضلع کونسل میں گزشتہ روز جونیئر کلرکس کی جانب سے کروائے گئے احتجاج بارے معلوم ہوا ہے کہ ضلع کونسل کے جونیئر کلرکس نعیم سوڈانی اور عامر بھٹی کو مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ڈی پی سی کرکے 16ویں سکیل میں ترقی دی گئی جس پر لینڈ آفیسر امتیاز چٹھہ اور ہیڈ کلرک یونس ندیم نے غیر قانونی ترقیوں کے خلاف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب کو درخواست دی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تمام حقائق کی چھان بین کے بعد دونوں جونیئر کلرکس کی ترقیاں غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں واپس پرانے سکیل پر کام کرنے کا حکم دے دیا اور ساتھ ہی اضافی وصول کی گئی رقم بھی سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی جس پر دونوں جونیئر کلرکس نعیم سوڈانی اور عامر بھٹی غیر قانونی ترقیوں کا کیس کرنے والے لینڈ آفیسر امتیاز چٹھہ اور ہیڈ کلرک یونس ندیم کے خلاف ہوگئے اور چند لوگوں کو متاثرین بنا کر ان کا نام ظاہر کئے بغیر مظاہرہ کروادیا۔