حج آپریشن کیلئے قواعد وضوابط جاری‘ آج سے شروع ہو گا 

May 31, 2022


لاہور (این این آئی) پی آئی اے نے  حج آپریشن برائے  2022  ء کرائے اور قواعد و ضوابط جاری کر دئیے۔ پی آئی اے نے حج آپریشن پروازوں کے کرائے نارتھ اور سائوتھ ریجن کے تحت مقرر کردئیے ،کرائے کی امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی ۔کوئٹہ کراچی پر مشتمل سائوتھ ریجن سے پیک سیزن کم سے کم 810 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 1100 ڈالر کے مساوی کرایہ لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور پر مشتمل نارتھ ریجن کے لیے کم سے کم 860 ڈالر اور زیادہ 1150 ڈالر کے مساوی کرایہ مقرر کیا  گیا ہے۔  کرائے کی  امریکی ڈالر کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادائیگی کرنا ہوگی۔ پی آئی اے کا حج آپریشن آج سے شروع ہوگا۔ حج آپریشن کے لیے پاکستان سے مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں آج سے 3 جولائی تک جاری رہیں گی۔ بعد از حج آپریشن 14 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں