اسلام آباد ہائیکورٹ: مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ملزمہ کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے کی ملزمہ نوشین سعید عرف ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزمہ ٹک ٹاکر عدالت پیش ہوئی۔ عدالت نے نوشین سعید کے وکیل کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے آج ہی سماعت کی درخواست دے دی اور وکیل پیش ہی نہیں ہوئے۔ اس موقع پر ملزمہ نوشین سعید عرف ڈولی کے وکیل نے تیاری کے لئے وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے ایک لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...