ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرالیکشن کمشن   سے آج  جواب طلب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے پانچ مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے آج  جواب طلب  کر لیا۔ درخواست گزاران کے وکلاء  عامر سعید راں اور اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن  نے منحرف ہونے والے  پارٹی ممبران صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا، جن میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل تھیں، الیکشن کمیشن ڈی سیٹ ہونے والے ارکان کی جگہ نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا، الیکشن کمیشن قانون اور رولز کی خلاف وزری کررہا ہے، الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا ،استدعا ہے کہ  عدالت فوری الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔
ہائیکورٹ، جواب طلب

ای پیپر دی نیشن