یوکرائن کے اہم قصبے پر قبضہ روسی شیلنگ سے فرانسیسی صحافی ہلاک زیلنسکی کا دورہ خارکیف

کیف، ماسکو (نوائے وقت رپورٹ، آئی این پی، این این آئی) یوکرائن میں بس پر روس کی شیلنگ سے فرانسیسی صحافی ہلاک ہوگیا۔ یوکرائنی وزارت خارجہ کے مطابق یورو ڈونیسک شہر میں روس نے انخلا والی بس پر شیلنگ کی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس نے یوکرائن میں اپنے صحافی کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثناء روس نے مشرقی یوکرین کے ایک اہم سٹرٹیجک قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔ یوکرینی حکومت کی جانب سے بھی اس خطے میں روسی پیش قدمی کا اعتراف کیا گیا ہے۔ لیمن نامی قصبے پر قبضے سے روسی فوجیوں کو ڈونباس خطے کے مشرق اور جنوب مغرب میں روڈ اور ریلوے نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ روسی صدر نے جرمنی اور فرانسیسی سربراہان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ وہ کیف کے ساتھ مذاکراتی عمل کا دوبارہ آغاز کر سکتے ہیں۔ تاہم روسی صدر پیوٹن نے برلن اور پیرس کو اس بات سے بھی  خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے۔ دریں اثناء یوکرائن کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے اتوار کے روز ملک کے شمال مشرق میں واقع علاقے خار کیف کا دورہ کیا ہے اور وہاں محاذ جنگ پر مصروف یوکرینی فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے جدید راکٹ سسٹم یوکرائن نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن سے خبرایجنسی کے مطابق صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ یوکرائن کو ایسے راکٹ سسٹم نہیں بھیجے گا جو روس تک پہنچ سکیں۔
یوکرائن

ای پیپر دی نیشن