قواعدوضوابط کے مطابق امتحان نہ لینے کے الزام میں 4اساتذہ کی سزاوٗں کیخلاف اپیلیں خارج

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی تعلیمی بورڈ  کے قواعد و ضوابط کے مطابق امتحان نہ لینے کے الزام میں 2خواتین اور2مر د اساتذہ کی سزائوں کے خلاف اپیلیں خارج کر دی گئیں، ایک خاتون اور ایک مرد استاد کو تاحیات نااہل قرار دے دیا گیا ، ایک مر د ا ستاد کا کیس اینٹی کرپشن حکام کو بھیج دیا گیا،رپورٹ کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن و چیئر مین تعلیمی بورڈ، نورالامین مینگل نے  طاہر محمود ای ایس ٹی  گورنمنٹ ہائی سکول چک عبدالخالق تحصیل دینہ ضلع جہلم،رشیدہ فاطمہ ای ایس ٹی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی،راجہ محمد اشتیاق ای ایس ٹی گورنمنٹ ایلیٹ ہائی سکول مورگاہ راولپنڈی اور کوثر پروین ای ایس ٹی  گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر کہارضلع چکوال کی جانب سے سزائوں کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں، جبکہ راجہ محمد اشتیاق ای ایس ٹی اوررشیدہ فاطمہ کو تاحیات نااہل قرار دے دیا، طاہر محمود ای ایس ٹی کا کیس اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا،ان اساتذہ نے بورڈ ہذا کے سابقہ امتحانات میں بورڈ قوائد وضوابط کے مطابق امتحان لینے میں نا کام رہے تھے ان کو ڈسپلن کمیٹی کی طرف سے دی جانے والی سز اؤں کے خلاف کی جانے والی اپیل مسترد کر دی،کمشنر / چیئر مین تعلیمی بورڈ، نور الامین مینگل نے کہا کے ایسے لوگوں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہ ہے اور آئندہ بھی اگر کوئی اس طرح کے غیرقانونی ہتھکنڈوں میں  ملوث پایا گیاتو اس کو نشان عبرت بنا دیں  گے۔

ای پیپر دی نیشن