اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی نظامت تعلیمات اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے درمیان تعلیمی اداروں کے اندر اور باہر کی حدود کو سگر یٹ نوشی سے پاک(نو سمو کنگ زون)بنانے کے لئے سمجھوتے پر دستخط ہو گئے ہیں، سمجھوتے کے مطابق دونوں ادارے مل کر رضا کار طلبا تیار کریں گے جو طلبا سمیت نوجوانوں کو تمباکو نو شی کے مضر اثرات اور تعلیمی اداروں کے باہر کی حدود میں سگر یٹ نوشی و سگر یٹ کی فروخت سے متعلق مانیٹرنگ کریں گے اور متعلقہ حکام تک رپورٹ فراہم کریں گے تاکہ ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے۔ سمجھوتے پر چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد اور ڈی جی ایف ڈی ای ڈاکٹر اکرام علی ملک نے دستخط کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ معاشرے کو نشے سے پاک کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے۔
وفاقی نظامت تعلیمات اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے درمیان سمجھوتے پر دستخط
May 31, 2022