مہاجرقوم کا جوش و خروش کامیابی کی دلیل ہے، ڈاکٹر نگہت

کراچی (نیوز رپورٹر)NA-240 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مہاجر قومی موومنٹ کی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری  ڈاکٹر نگہت نے خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16جو ن کو NA-240میں ہونے والا ضمنی انتخاب مہاجر قوم کے اتحاد کا بہترین نمونہ ثابت ہوگا جس میں مہاجر قوم موم بتی کے نشان پر مہر لگا کر مہاجر اتحاد کا ثبوت دیگی۔ ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے دوران مہاجر قوم باالخصوص مہا جر قوم کی خواتین کا جوش و خروش پرعزم دکھائی دیا جو یقیناقابل ستائش ہے، میں قوم کی ماں، بہنیں اور بیٹیوں سے درخواست کرتی ہوں کہ 16جون کے ضمنی انتخاب کو فریضہ سمجھ کر آنے والی نسلوں کے بہتر و محفوظ مستقبل کیلئے نہ صر ف انتخابا ت کا حصہ بنے بلکہ اپنی فیملی کے اور احباب کو موم بتی کے نشان پر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آمادہ کریں کیونکہ انتخاب تمام قوم کے اتحاد کی دلیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو یہ بھی دیکھنا ہوگا جو لوگ گزشتہ چار دہائیوں سے مہاجر قوم کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار کا حصہ بنے انہوں نے اس قوم کو بدلے کیا دیا سرکاری ملازمتیں ِ،اور تعلیم کے نظام سے بے دخل کرنے کے پانی جیسی بنیادی سہولت  تک سے محروم کردیا گیا ہے غرض یہ کہ ہمیں گھر کا کچرا اٹھانے تک کیلئے پرائیوٹ لوگوں کو پیسے ادا کرنا پڑتے ہیں۔
ڈاکٹر نگہت

ای پیپر دی نیشن