لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے اپنے کیمپس میں پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک ِپنجاب گروپ آف کالجز کا حصہ بننے پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر نئے لوگو اور نئی ویب سائٹ کی رونمائی بھی کی گئی۔ تقریب میں لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے سی ای او ڈاکٹر جاوید اصغر، کالج کے پرنسپلز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر کالج کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر جاوید اصغر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ــــکہLMDC پنجاب کے بہترین میڈیکل کالجز میں شمار ہوتا ہے اور گزشتہ 2 دہایئوں سے میڈیکل کے طلباء کو بہترین تدریسی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ایک منفرد پہچان رکھتا ہے اور اپنے بہترین اور جامع تعلیمی ماڈل کی وجہ سے میڈیکل کے طلباء کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک ،پنجاب گروپ آ ٓف کالجز کاحصہ بننے کے بعد یہ ادارہ ترقی کی نئی منزلیں طے کر تے ہوئے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ تدریسی سہولیات فراہم کرے گا ۔ تقریب کے شرکاء کی جانب سے اس تبدیلی کو سراہا گیا اور نئے لوگو اور ویب سائٹ کو پسند کیا گیا۔
پنجاب گروپ آ ٓف کالجز کاحصہ بننے پر لاہور ڈینٹل کالج میں تقریب
May 31, 2022