شک کافائدہ‘ دہرے قتل کیس  کے 11 ملز م بری

May 31, 2022

میلسی ( تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج میلسی طاہر خلیل نے  غیرت کے نام پر دوہرے قتل کیس  میں تمام 11 ملزمان کو نا کافی شواہد پر شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنادیا۔ایف آئی آر کے مطابق محمد رمضان ،سیفل،محمد اقبال آصف۔ تنویر۔فرحان ،خضر حیات ،غلام فرید ،غفار ، ماجد  کے خلاف مدعی حافظ  غلام رسول نے  اپنے   بیٹے محمد اکمل کے  اغوا اور قتل کامقدمہ تھانہ صدر میلسی میں درج کروایا بعد ازاں مبینہ طور پر وجہ عنادبننے والی رمشہ کو بھی قتل کیا مگر تفتیش کے دوران  ملزمان  جہاں زیب ،زین،محمد افضل ،مجید ،عبدالعزیز ،احمد یار ،ذوالفقار اور ڈاکٹر سعید کو بھی ملزم نامزد کر دیا جس پر چشم دید گواہان کی حیثیت مشکوک ہو گئی اگر چہ متاثرہ باپ نے یہ درخواست واپس لیلی فاضل عدالت  نے ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنایا ۔

مزیدخبریں