مظفرگڑھ(نامہ نگار) ہیڈ محمد والا ناکہ بندی کے دوران مضرصحت دودھ سے بھری گاڑی پکڑی گئی.ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کیمطابق گاڑی میں موجود 2 ہزار لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کردیا گیا،ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور کیمیکلز ملاوٹ پائی گئی.ڈی جی شعیب خان جدون کیمطابق مضر صحت دودھ ملتان اور گردونواح کے علاقوں میں فروخت کیا جانا تھا.