تفصیلات کے مطابق رواں برس اس دن کا مرکزی خیال یا تھیم '' تمباکو نوشی سے ہمارے ماحول کو خطرہ " ہے ۔ اس دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بیداری اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔
اس حوالے سے سرکاری، غیر سرکاری اور مقامی سطح پر کام کرنے والی تنظیمیں ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں آگاہی مہموں کے سلسلے میں اجلاسوں، سیمینارز، ویبینار اور ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہیں جبکہ پوسٹر اور بینر آویزاں کئے گئے ہیں ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔
عالمی ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے ۔ تمباکو نوشی کے باعث مہلک بیماریوں کے پیش نظر حکومت پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی آرڈیننس2002ء کے تحت تمباکو نوشی کی تشہیر پر 31مئی سے پابندی عائد کرتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیے تھے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی کے فیصلے کو یقینی بنایا جائے۔