قومی اسمبلی کی نئی جاری کردہ حلقہ بندیوں میں فاٹا کی 6سیٹیں کم کردی گئیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیاں جاری کردی ہیں۔  نئی حلقہ بندیوں کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق نئی حلقہ بندیوں میں فاٹا کی 6 نشستوں میں کمی کے بعد قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کی تعداد 272 سے کم ہو کر 266 ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر متعلقہ حلقے کا ووٹر 30 جون تک اعتراض دائر کرسکتا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن یکم جولائی سے 30 جولائی تک اعتراضات پر فیصلے کرے گا۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات میمورنڈم کی صورت میں سیکریٹری الیکشن کمیشن کے نام جمع ہونگے، جبکہ اعتراضات اور نقشہ جات کی 8 نقول الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گی۔سابقہ فاٹا میں قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 12 تھی، تاہم قبائلی علاقوں کے خیبر پختون خواہ میں ضم ہونے کے بعد اس کی نشستوں میں کمی کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...