غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی کابینہ نے مستحق خاندانوں کے لئے 28 ارب روپے کی اعانت دینے کی منظوری دی ہے۔
آج (منگل)اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت یہ رقم 14 ملین خاندانوں میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے تقسیم کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے ماہ سے اس پیکج کے تحت ہر خاندان کو دوہزار روپے ماہانہ دیئے جائینگے اور اس پروگرام سے کل آبادی کا آٹھ فیصد حصہ فائدہ اٹھا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ایک سخت فیصلہ تھا لیکن حکومت نے قومی معیشت کے وسیع تر مفاد میں یہ قدم اٹھایا۔