لاہور(خبرنگار)لاہور میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے و لیونگ انوائرمنٹ میں بہتری لانے کے لیے قائم کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر چیف ٹائون پلانر شکیل انجم منہاس نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں معظم علی شاہ کیس میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شہر میں ہیٹ ویو، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے،پارکنگ کے مسائل حل کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔لاہور کی اہم شاہراہوں پر سائیکل/موٹر بائیک کے لیے لین مارکنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں 9 ماڈل شاہرائوں میں سے ایک شاہراہ کو منتخب کیا جائے گا۔شہریوں میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے اقدامات/خصوصی مہم چلانے پر غورکیا گیا۔
شکیل انجم منہاس کی زیرصدارت ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کے حوالے سے اجلاس
May 31, 2023