ترقی ‘ ارتقا کیلئے تحقیقی و تخلیقی روّیوں کی تشکیل ضروری ہے:خالد مسعود

لاہور (خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقا ف ومذہبی امور پنجاب میں خدمات سرانجام دینے والے ڈائریکٹر فنانس اوقاف خالد مسعود فاروکہ کے اعزاز میں ایوان ِ اوقاف، لاہور میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت " تقریب "منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ ترقی اور ارتقا کے لیے تحقیقی و تخلیقی روّیوں کی تشکیل ضروری ہے۔ا دارہ سازی ایک اہم کام ہے، محنت اور مثبت طرز عمل ہی سے اداروں کی کارکردگی میں نکھار آتا ہے۔ ٹرانسفرسرکاری افسر کی سروس کا اہم حصہ ہے۔دوران سروس درپیش چیلنجز کا مقابلہ پوری جرات، ہمت اور عز م کے ساتھ کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن