حافظ عبدالسلام بن محمد کی نماز جنازہ کے بعد مریدکے میں تدفین کر دی گئی

لاہور‘فیروزوالہ( کلچرل رپورٹر‘نامہ نگار) معروف و جید عالم دین، مفسر قرآن اور شیخ الحدیث حافظ عبدالسلام بن محمد کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مریدکے کے مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ان کی نماز جنازہ پروفیسر حافظ عبد الرحمن مکی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز علوی، شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم، شیخ الحدیث حافظ محمد شریف، پروفیسر یاسین ظفر، قاری ابراہیم میر محمدی، قاری صہیب میر محمدی، ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی،شیخ الحدیث خالد بشیر مرجالوی، حافظ عبد الغفار المدنی، سیف اللہ خالد،شیخ الحدیث مولانا عبداللہ رفیق، شیخ الحدیث عبدالرحمان ضیاء ، شیخ الحدیث محمد اسماعیل بلوچ، شیخ الحدیث محمد انور بلوچ، مفتی محمد یوسف طیبی، مفتی عبدالرحمن عابد، محمد یعقوب شیخ، حافظ طلحہ سعید، ڈاکٹر عبد الغفور راشد، حافظ عبد الوہاب روپڑی، عبدالمنان راسخ، قاری حنیف ربانی، مولانا منظور احمد، الشیخ عبدالطیف، ڈاکٹر خالد ظفر اللہ، حافظ عبد الرؤف، ابوالہاشم ربانی اور حافظ خالد ولید سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں جید علماء کرام، شیوخ الحدیث اور دینی مدارس کے طلباء ، اساتذہ و مہتمم حضرات کی طرح تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔حافظ عبدالرحمن مکی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے جبکہ جنازہ کے شرکاء بھی آنسو بہاتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن