فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) انسداد دہشت گردی کی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 4 شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کیس چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ آرمی کی خصوصی ٹیم نے سنٹرل جیل فیصل آباد سے چاروں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ شرپسندوں نے 9 مئی کی رات فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا۔