پاکستان سے رابطہ، بجٹ پر توجہ ہوگی، سیاسی پیشرفت کا نوٹس لیتے ، تبصرہ نہیں کرتے: آئی ایم ایف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی )پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ مرکوز کی جائے گی، آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اپنے بیان میں نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی معیاد جون کے آخر میں ختم ہو رہی ہے، پاکستانی حکام سے بات چیت میں مالی سال 2024 کے بجٹ پر توجہ رکھی جائے گی۔ نیتھن پورٹر نے مزید کہا کہ پروگرام کے اہداف اور مناسب فنانسنگ کے انتظامات بھی بات چیت کاحصہ ہیں۔ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سیاسی پیشرفت کا نوٹس لیتا ہے مگر ملکی سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا۔ مضبوط پالیسیاں اور فنانسنگ لینا پاکستانی میکرواکنامک استحکام کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور اس مقصد کیلئے آئی ایم ایف کا عملہ پاکستانی حکام کے ساتھ مصروفیات جاری رکھے ہوئے ہے۔مشن چیف کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف سیاسی پیش رفت کا نوٹس لیتا ہے مگر ملکی سیاست پرتبصرہ نہیں کرتا، امید ہے آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھنے کا پْرامن راستہ تلاش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...