لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر بیہودہ الزامات عائد کرنے کے خلاف وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے عبدالقادر پٹیل کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا گیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے وفاقی وزیرِ صحت کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15 روز میں اپنے بیہودہ الزامات واپس لیں اور فوری طور پر چیئرمین تحریک انصاف سے غیرمشروط معافی مانگیں۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں، جسے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔