حکومت ملک چلانے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے: علی اصغر منڈا

فیروز والہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک چلانے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے۔ ایک بات عیاں ہو چکی ہے جو پارٹی چھوڑ رہا ہے وہ رہا ہو رہا ہے۔ جو عمران خان کے ساتھ ثابت قدم ہیں وہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار ہو رہا ہے۔ عمران خان نے آج تک تشدد پر اْکسانے کی بات نہیں کی جو رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں وہ پی ٹی آئی چئیرمین پر بے بنیاد الزام مت لگائیں پارٹی سے الگ ہونے کی حقیقی وجہ بیان کریں۔قوم حالات سے آگاہ اور عمران خان کی جمہوریت پسندی جانتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن