ملکی مسائل کو حل کرنے کی چابی آصف زرداری کے پاس ہے:محمد اشرف بھٹی

May 31, 2023

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کو حل کرنے کی چابی پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری کے پاس ہے ۔موجودہ ملکی سیاسی ،معاشی ،آئینی ،اخلاقی بحران کی ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف اور صرف پی ٹی آئی اور اس کے سربراہ عمران خان ہیں۔ پی ٹی آئی کی ساڑھے تین سالہ تباہی والی حکومت نے آج ملک کو مہنگائی،بے روزگاری،لاقانویت ،انتہا پسندی ،معیشت کی تباہی کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ملک کی موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال عمران خان کی پیدا کردہ ہے۔ یہ شخص جب سے وزیر اعظم ہاؤس کی کرسی سے نکالا گیا تو اس دن سے ہی یہ ملک کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔

مزیدخبریں