لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنے والی کانسٹیبلری کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم کردیا۔انہوںنے پیغام میں کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بسا اوقات دوران ڈیوٹی جھوٹے مقدمات اور قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو جاتے ہیں، حکومتی لیڈرشپ، پالیسی اور افسران تبدیل ہونے پر بھی پولیس فورس کو جھوٹے مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے واقعات فورس میں بددلی کا باعث بنتے ہیں اس کے ازالے کیلئے لیگل ایڈ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔