کمپنیز ایکٹ 2017 کی سیکشن 279 تا 282 ‘ 285 کے تحت سکیم آف ارینجمنٹ کے مسودہ کی منظوری

لاہور (کامرس رپورٹر) ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسکے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنیز ایکٹ 2017 کی سیکشن 279 تا 282 اور 285 کے تحت اسکیم آف ارینجمنٹ کے مسودہ کی منظوری دے دی ہے۔ اس مسودہ میں نیو ہیمپشائر انشورنس کمپنی (این ایچ آئی سی) کی پاکستانی برانچ کے اثاثوں اور واجبات کے حصول کا احاطہ کیا گیا ہے۔پاکستان کی ہائی کورٹ سے منظوری پر اسکیم آف ارینجمنٹ این ایچ آئی سی کے اثاثے اور واجبات ٹی پی ایل انشورنس کو بلاتعطل منتقلی میں سہولت فراہم کرے گی۔ اس عمل کی کامیابی سے تکمیل سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سمیت تمام ضروری ریگولیٹری منظوری کے حصول سے مشروط ہوگی۔ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ پاکستان میں ایک معروف نان لائف انشورنس کمپنی ہے جو اپنی شاندار ترقی اور منافع کے ٹریک ریکارڈ کے باعث جانی جاتی ہے۔ ٹی پی ایل انشورنس نے انشورنس کے اپنے وسیع پورٹ کی مصنوعات بشمول موٹر، فائر، میرین، ٹریول اور ہیلتھ انشورنس کے ساتھ انشورنس اور انشورٹیک انڈسٹری میں ایک معتبر شراکت دار کے طور پر اپنی مستحکم پہچان بنائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...