صوبائی وزیرایس ایم تنویر کی زیر صدارت ریسوریس موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس

May 31, 2023

 لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ریسوریس موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ویسٹ مینجمنٹ  کمپنیز، واساز اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بزنس ماڈلز کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز بلال افضل، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی واسا اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔کمیٹی نے مالی سال 2023-24 ء  کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، واساز اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے لیے وسائل کے حصول کی متعدد تجاویز کی منظوری دی۔کمیٹی نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے لئے وسائل کے حصول کی غرض سے ٹیرف کے نفاذ کی تجویز بھی منظور کی گئی۔ واساز، الیکٹرک سپلائز کمپنیز یا آؤٹ سورسنگ کے ذریعے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کا ٹیرف اکھٹا کرنے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے وسائل بڑھانے کے لئے برانڈنگ اور ایڈواٹائزمنٹ کی تجاویز منظور کی گئیں۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محصولات کی تجاویز مرتب کرتے وقت عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے پہلو کومد نظر رکھا جائے۔

مزیدخبریں