کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ منگل کو بھی تیزی کا رجحان رہاا ور انڈیکس 41600کی سطح کو بھی عبور کرگیا۔ شیئرز مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی جاری رہی اور وفاقی بجٹ سے متعلق بہترتوقعات اوروزیرخزانہ کی جانب سے مثبت یقین دہانیوں کے باعث سرمایہ کاروں نے شیئرز کی خریداری کی جس کی وجہ سے100 انڈیکس41400، 41500،41600 کی سطح کو عبور کرتا ہوا 41671پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ایک موقع پر انڈیکس کاروباری سرگرمیاں میں105فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں53ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔مارکیٹ میں ٹیلی کام،کمیونیکیشن،بینکنگ،پراپرٹیز،پاور اوردیگر سرگرم شیئرز میں نمایاں سرگرمیاں رہیں۔ کاروبار میں تیزی کے باوجود کاروباری حجم42.92فیصد گھٹ گیا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ58ارب روپے بڑھ کر63کھرب کی حد میں داخل ہوگیا۔ کے ایس ای 100انڈیکس331.60پوائنٹس بڑھ کر41671.66پوائنٹس ہو گیا۔