لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ۔ ‘حنین شاہ نے کہا کہ نسیم شاہ ہمیشہ باؤلنگ میں بہتری لانے میں مدد کرتے ہیں۔پاکستان کے دوسرے فاسٹ باؤلرز سے بھی سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔نسیم شاہ صرف یہی کہتے ہیں کہ بس تیز باؤلنگ کرو۔وہ کہتے ہیں ایسی باؤلنگ کرو کہ بیٹسمین سامنا کرنے سے ڈرے۔الحمد اللہ آج لاہور قلندرز کا حصہ ہوں۔بچپن سے بھائی نسیم شاہ کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیل رہا ہوں۔نسیم شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی تو اب مجھے بھی امید مل گئی ہے۔
نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
May 31, 2023