ورلڈ کپ 2023ء حکومتی حکم پر عمل کرینگے، پی سی بی کا آئی سی سی کو جواب

May 31, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی حکام کے اجلاس کا پہلا دور ختم ہوگیا، پی سی بی بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھیجنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔ بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ورلڈ کپ کیلئے حکومت کی ہدایات پر عمل ہوگا۔پی سی بی نے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔نجم سیٹھی اور گریگ بارکلے کے درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔ آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے لاہور کے عجائب گھر کا دورہ کیا۔واضح رہے کہ چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نجی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچے، پی سی بی کے سینئر عہدے داروں نے انہیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کیا، چیئرمین آئی سی سی دبئی سے لاہور پہنچے تھے۔پی سی بی نے چیئرمین آئی سی سی کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا۔ ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام نے گلدستے پیش کیے ۔آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس قذافی سٹیڈیم پہنچے۔ پی سی بی  چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے ساتھیوں کیساتھ مہمانوں کا استقبال کی۔سال 2004ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی سی سی کے دو اعلی حکام لاہور آئے ہیں۔ 2008ء میں آخری بار رائے مالی نے بطور آئی سی سی چیئرمین لاہور کا دورہ کیا تھا۔ آئی سی سی کا وفد نجم سیٹھی اور دوسرے حکام سے ملاقاتیں کریگا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی فنانشل ماڈل میں پی سی بی کے حصے پر مشاورت ہوگی۔، اس کو ایجنڈے میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔ ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے حوالے سے بھی پی سی بی اور آئی سی سی حکام تبادلہ خیال کریں گے۔2025ء کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھی اہم امورز زیر بحث ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمنز لیگ پر بھی آئی سی سی وفد کو اعتماد میں لے گا۔ آئی سی سی حکام دو روز تک لاہور میں  قیام کریں گے۔

مزیدخبریں