سٹاک مارکیٹ اتارچڑھائو،100انڈیکس میں 41.82پوائنٹس کا اضافہ 

کراچی ( کامرس رپورٹر )سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروباری اتار چڑھائو کے بعد ملا جلا رجحان رہا ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران 75ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض سٹاکٹس میں فروخت کے دبائو نے مارکیٹ کو تنزلی سے دوچار کر دیا اور مارکیٹ74ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگئی۔کاروباری مندی سے سرمایہ کاروں کو17ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 47.45فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز کے ایس 100انڈیکس میں 41.82پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 78836.30پوائنٹس سے بڑھ کر74878.12پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای 30انڈیکس16.54پوائنٹس کی کمی سے 24004.42پوائنٹس سے گھٹ کر23987.88پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 48419.47پوائنٹس سے گھٹ کر48334.64پوائنٹس پر بند ہوا۔

ای پیپر دی نیشن