چونیاں : خودساختہ مہنگائی ‘ دکاندار عوام کو لوٹنے میں مصروف 

چونیاں (نمائندہ خصوصی) شہر بھر میں مصنوعی مہنگائی کے چرچے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے انتظامیہ کی ہٹ دھرمی سے دکاندار شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ایک سروے کے مطابق مہنگائی کافی حد تک کم ہوئی ہے مگر دکانداروں نے اپنے من پسند ریٹ لگا رکھے ہیں اور مصنوعی مہنگائی کر رکھی ہے سبزیاں ‘مصالحے ‘پھل ‘آٹا ‘گوشت بڑا اور چھوٹاکی قیمت سرکاری ریٹ کے مطابق نہیں فروخت ہوتا دودھ دہی کے  دکانداروں نے اپنے اپنے ریٹ لگا رکھے ہیں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہیں اسی طرح ہی اگر سروے کے مطابق بات کریں تو بیکریوں کو کوئی نہیں چیک کررہا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی فوٹو سیشن میں مصروف ہے ۔

ای پیپر دی نیشن