ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری ارشد کی زیرصدارت بجلی چوروں کیخلاف ضلع بھر میں جاری آپریشن کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں محکمہ واپڈا ، پولیس ، ریونیو ، سپشل برانچ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔ ایس ای لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کی گئی حالیہ کارروائیوں بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران 2464 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی جا چکی ہیں اور 1783 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کرایا گیا ہے جبکہ 1 ہزار سے زائد بجلی چوروں کے چالان بھی عدالتوں میں بجھوائے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا کہ بجلی چوری کرنیوالوں سے 9 کروڑ 72 لاکھ سے زائد کی ریکوری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
ننکانہ صاحب: بجلی چوروں کیخلاف جاری آپریشن کے حوالے سے اجلاس
May 31, 2024