شیخوپورہ : محکمہ انہار ملازمین کی ملی بھگت‘ نالہ ڈیک کے ارد گردمٹی چوری ہونے لگی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ لاہور روڈ پر واقع نالہ ڈیک کے ارد گرد پٹری سے مقامی لوگوں نے محکمہ انہار کے ملازمین کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی مٹی چرالی اس سے نالہ ڈیک کا پانی کسی وقت بھی قرب و جوار میں داخل ہو سکتا ہے مقامی آبادی کے لوگوں نے بتایا کہ حکومت نے نالہ ڈیک کو چوڑا کرنے کے لیے کھدائی کی تو اس سے نکلنے والی مٹی سے نالے کے ارد گرد مضبوط پٹری بنانا تھی تاکہ سیلاب کی وجہ سے نالہ ڈیک کا پانی باہر نہ نکلے مگر مقامی با اثر لوگوں نے محکمہ انہار کے بعض ملازمین کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے مالیت کی مٹی بھاری مشینری لگا کر ٹرالیوں میں لوڈ کر کے چرالی علاقہ کے لوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ‘ چیف سیکریٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مٹی چرانے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...