ننکانہ صاحب (نامہ نگار) سول ڈیفنس افسر طاہر جاوید نے غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ دکانوں کے خلاف علاقہ سٹی ننکانہ میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس فروخت اور گیس ری فلنگ کرنے والی 10 دکانوں کو سیل کر دیا۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر طاہر جاوید نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ننکانہ: غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنیوالی 10 دکانیں سیل
May 31, 2024