شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنمائوں وسابق ممبران میونسپل کمیٹی میاں منیر ، میاں توصیف سلیم، سردار ریاض ڈوگر، سیٹھ ناصر محمود، مرزا سعید بیگ نے کہا ہے کہ رہائشی و کمرشل سطح پر کوڑا ٹیکس لاگو کرنا مہنگائی کی پسی عوام پر سراسرظلم ہے، عوام پہلے ہی بجلی، گیس اور پانی کے بلوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گئی ہے ایسے میں مزید ٹیکسز کا انعقاد ناقابل قبول ہے،انتظامیہ اور حکومتی اداروں کو پتا ہونا چاہے کہ عوام پہلے ہی اپنے گھروں سے کوڑا پیسے دیکر اٹھا رہی ہے اور پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی کیلئے ایم سی سمیت دیگر سرکاری ادارے کام کررہے ہیں جن میں ہزاروں ملازمین اور افسران حکومتی مراعات اور تنخواہیں لے رہیں اگر و ہ اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرپارہے تو انکی اصلاح کی جائے ا ن خیالات کااظہارانہوں نے سروے کے دوران کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ عوام کے پیسوں سے ان کی عیاشیاں اور تنخواہیں بند کی جائیں۔
مزید ٹیکسز کا انعقاد ناقابل قبول ہے:میاں منیر ‘ توصیف سلیم
May 31, 2024