شیخوپورہ :مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں خسرے سے متاثرہ 32 بچے زیر علاج  

May 31, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ضلع شیخوپورہ میں خسرے کی وباء سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے اس وقت شیخوپورہ کے مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں خسرے سے متاثرہ 32بچے زیر علاج ہے جبکہ ضلع کے مختلف سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 200سے زائد بتائی گئی ہے واضح رہے کہ شیخوپورہ کے علاقہ شرقپور میں گزشتہ روز 2 بچے خسرے سے انتقال کر گئے تھے مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں متاثرہ بچوں کے لواحقین کے مطابق بچوں کی مکمل دیکھ بھال نہیں کی جا رہی ہسپتال میں موجود ڈاکٹر اور ڈی ایم ایس وغیرہ بھی اکثر ہسپتال میں آتے نہیں ہے دوسری طرف شدید گرمی میں بچوں کی حالت دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے اکثر متاثرہ بچوں کے لواحقین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو تمام حفاظتی کورس بھی مکمل کرائے تھے مگر بچوں کو خسرہ کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا کہ غفلت کے مرتکب محکمہ ہیلتھ کے افسروں‘ ڈاکٹرز کیخلاف انکوائری کرائی جائے اور ان کیخلاف محکمانہ کارروائی کر کے نوکری سے برخاست کیا جائے۔

مزیدخبریں