شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت رانا عباس علی خان اور رانا یعقوب علی خان کی طرف سے انکے ڈیرہ واقع گائوں 23چک میںتحریک انصاف سٹی شیخوپورہ کی تنظیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سٹی صدر میاںافضال حیدر، سٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمداقبال شیخ سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے میاں افضال حیدر، حاجی اقبال شیخ نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ تحریک انصاف کا مضبوط ترین قلعہ ہے رانا عباس علی خان ،رانایعقوب علی خاں جیسے عمران خان کے مخلص اور عوامی ہمدردی سے سرشار لوگوں کی وجہ سے تحریک انصاف ملک بھر میں ایک مضبوط قوت اور پاکستان کی صف اول کی سیاسی پارٹی بن چکی ہے قوم نے دیکھ لیا عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان پر سیاسی مقدمات بناکر انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ضلع شیخوپورہ تحریک انصاف کا مضبوط ترین قلعہ ہے :افضال حیدر
May 31, 2024