قصور: بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون 

May 31, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ٹریفک پولیس قصورکا فیکٹریوں کی بسوں اورویگنوں کیخلاف حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میںکریک ڈاون، بھاری جرمانے اور مقدمات درج کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عیسیٰ خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس قصورکی ڈسٹرکٹ ٹریفک افسر قصور اقبال حمید کی سربراہی میں دوران کریک ڈاؤن بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والے 75 سے زائد ڈرائیورز کو 175000 جرمانہ کیا گیا اور 3 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔ اور ڈرائیوروں کو تنبیہ کی گئی کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹ روڈ پر آنے کی صورت میں مقدمات کا اندراج کرایا جائے گا۔ سٹی قصور، کوٹ رادھاکشن،چونیاں سمیت ضلع بھر میں سپیشل ناکے لگا دئیے گئے ہیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

مزیدخبریں