گوجرانوالہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 1500کلو مردہ مرغیاں تلف  

May 31, 2024

گوجرانوالہ+قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نوکھر منڈی سے گوجرانوالہ مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام بنادی ، 1500کلو مردہ مرغیاں تلف، مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اگوچک میں گاڑی کی چیکنگ کی تو اس سے1500کلو مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاویدکا کہنا تھا کہ مردہ مرغیاں نوکھر منڈی کے پولٹری فارم سے گوجرانوالہ سٹی ایریا میں سپلائی کی جارہی تھیں، مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کرکے سپلائی کیا جانا تھا۔ 

مزیدخبریں