گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تیز رفتاری کے باعث بے قابو موٹر سائیکل فلائی اوورسے نیچے گرنے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ،بتایا گیا ہے کہ گجرات کا رہائشی عثمان اور نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ سیالکوٹی دروازے کے قریب ان کی تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فلائی اوور سے نیچے گر گئی جسکے نتیجے میں عثمان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نامعلوم نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو ضروری کاروائی اور مضروب کو طبی امدادکی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر مضروب نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جارہی ہے ۔
گوجرانوالہ: فلائی اوورسے نیچے گرنے سے نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی
May 31, 2024