نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا تتلے عالی میں کھلی کچہری کا انعقاد ، عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا تتلے عالی سپورٹس کمپلیکس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں علاقہ بھر میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کے پیش نظرلگائی گئی مقامی افراد اپنی شکایات، مسائل لے کر کثیر تعداد میں پہنچ گئے لوگوں کے مسائل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ان مسائل کا جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ، اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے مقامی افراد کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آپ کے مسائل کا حل میری اور میری ٹیم کی اولین ترجیح ہے ہم عوام کو ممکن حد تک سہولیات فراہم کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی کوششوں کو سراہا اور انکی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
نوشہرہ ورکاں:اسسٹنٹ کمشنر کا تتلے عالی میں کھلی کچہری کا انعقاد
May 31, 2024